"ٹریژرز آف گلوبل جیولری: دی باڈی ٹرانسفارمڈ” کے عنوان سے دی میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ (دی میٹ) کی زیورات کی خصوصی نمائش کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ نمائش منگل کے روز ہانگ کانگ پیلس میوزیم میں شروع ہوئی۔
زیورات کے حوالےسے دی میٹ کی یہ پہلی بین الاقوامی گردشی نمائش ہے جس کا آغاز ہانگ کانگ سے کیا گیا۔
یہ نمائش دی میٹ اور ہانگ کانگ پیلس میوزیم نے باہمی اشتراک سے ترتیب دی ہے۔ نمائش میں تقریباً 200 قیمتی نوادرات رکھے گئے ہیں جو 2000 قبل مسیح سے لے کر اکیسویں صدی تک کے دور سے تعلق رکھتے ہیں ۔ یہ زیورات کی تقریباً 4 ہزار سالہ عالمی تہذیب کو اجاگر کرتے ہیں۔
نمائش کو پانچ موضوعاتی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ابتدائی حصہ "عمدہ جسم، سونے کے زیورات” کے عنوان سے ہےجس میں سنہری ماحول ترتیب دیا گیا ہے۔ اس حصے میں ہانگ کانگ پیلس میوزیم کا جانوروں کے نقش و نگار سے مزین تاج اور کولمبیا کا ایک سر کا زیور پیش کیا گیا ہے جو مختلف تہذیبوں میں سونے کی گہری اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
نمائش میں فیملی ورکشاپس اور زیورات آزمانے کے سیشنز سمیت جدید ڈیزائن اور باہمی شمولیت پر مبنی سرگرمیاں شائقین کو ایک منفرد اور دلچسپ تجربہ فراہم کرتی ہیں۔
یہ نمائش 15 اپریل سے 19 اکتوبر تک عوام کے لئے کھلی رہے گی۔
ہانگ کانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ہانگ کانگ میں زیورات کی عالمی نمائش کا آغاز ہو گیا
نمائش ہانگ کانگ پیلس میوزیم میں منعقد کی جا رہی ہے
نمائش منگل کے روز شروع ہوئی، 19 اکتوبر تک جاری رہے گی
یہ دی میٹ کی زیورات کی پہلی بین الاقوامی نمائش ہے
نمائش میں تقریباً 200 قیمتی نوادرات بھی رکھے گئے ہیں
نمائش زیورات کی تقریباً چار ہزار سالہ عالمی تاریخ کو اجاگر کرتی ہے
نمائش کو پانچ موضوعاتی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے
باہمی شمولیت پر مبنی سرگرمیاں شائقین کو منفرد تجربہ فراہم کر رہی ہیں


