ہومپاکستانحج فلائٹ آپریشن جاری، 13 پروازوں سے مزید 3510 عازمین سعودی عرب...

حج فلائٹ آپریشن جاری، 13 پروازوں سے مزید 3510 عازمین سعودی عرب روانہ

ملک بھر سے فلائٹ حج آپریشن جاری ہے، منگل کو مزید 13 حج پروازوں سے 3510 عازمین سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے 4 پروازیں، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے 2، 2 جبکہ سیالکوٹ سے ایک پرواز عازمین کو لے کر حج پر روانہ ہوئی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری عازمین حج کے فضائی آپریشن میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کیساتھ سعودی ایئرلائن، ایئر بلیو اور ایئر سیال بھی حصہ لے رہی ہیں تاکہ عازمین کو بروقت اور سہولت کے ساتھ سعودی عرب پہنچایا جا سکے۔

ملک بھر میں قائم 10 حاجی کیمپوں کے ذریعے عازمین حج کی مرحلہ وار تربیت، سفری دستاویزات کی فراہمی اور ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے، حکام کے مطابق تمام انتظامات کو موثر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔

عازمین کی رہنمائی اور معاونت کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر وزارت مذہبی امور کا عملہ 24 گھنٹے تعینات ہے جو حاجیوں کو سفری مراحل میں مکمل سہولت فراہم کر رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق حج فلائٹ آپریشن 31مئی تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں