پاکستان اور یورپی کونسل نے دیرپا علاقائی و عالمی سلامتی یقینی بنانے کیلئے سفارتکاری جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے صدر یورپی کونسل انتونیو کوسٹا نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
دونوں رہنمائوں نے مشرق وسطی کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے صدر یورپی کونسل کو پاکستان کی خطے میں امن کے قیام کیلئے سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
دونوں رہنمائوں نے دیرپا علاقائی و عالمی سلامتی یقینی بنانے کیلئے سفارت کاری جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔


