جاپان میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد ملک میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں ہنگامی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں، جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلہ سمندر کے اندر آیا جس کے باعث سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، حکام نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کئی علاقوں میں محسوس کئے گئے تاہم جانی و مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔
ریسکیو ادارے الرٹ کر دئیے گئے ہیں جبکہ حکام صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آنے کا بھی امکان ہے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور صرف سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔


