ہومپاکستان2026ء، دوسری انسداد پولیو مہم اختتام پذیر، 4کروڑ 47لاکھ سے زائد بچوں...

2026ء، دوسری انسداد پولیو مہم اختتام پذیر، 4کروڑ 47لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی گئی

رواں سال ملک کی دوسری انسداد پولیو مہم کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی جس میں 4کروڑ 47لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

جاری رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 2کروڑ 30لاکھ سے زائد بچوں، سندھ میں 1کروڑ 4 لاکھ سے زائد بچوں، خیبر پختونخوا میں 72لاکھ 22ہزار سے زائد بچوں، بلوچستان میں 26لاکھ 20ہزار سے زائد بچوں، اسلام آباد میں 4لاکھ 41ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2لاکھ 92 ہزار سے زائد جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں تقریبا 7لاکھ 17ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں