ہومانٹرنیشنلدشمن پر بھروسہ نہیں کرتے، جنگ کسی بھی لمحے شدت اختیار کر...

دشمن پر بھروسہ نہیں کرتے، جنگ کسی بھی لمحے شدت اختیار کر سکتی ہے، ایران

ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ تہران امریکا کیساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے تاہم بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ہر ممکن اقدام کیلئے تیار بھی ہے۔

ایرانی کے مذاکراتی وفدکے سربراہ محمد باقر قالیباف نے ٹیلیویژن پر نشر ہونیوالے بیان میں کہا کہ ایران کو اپنے مخالفین پر اعتماد نہیں، کسی بھی وقت صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے، ہم دشمن پر بھروسہ نہیں کرتے، جنگ کسی بھی لمحے شدت اختیار کر سکتی ہے۔

قالیباف نے واضح کیا کہ ایران ایک طرف سفارتی عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ دوسری جانب ہر قسم کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، موجودہ حالات میں مذاکرات اہم ہیں لیکن قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرنا بھی ناگزیر ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں