ایچ ای سی نے ملک بھر میں بغیر اجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی۔
یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور سربراہان لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کیلئے این او سی یا ایکریڈیٹیشن دے گا نہ ڈگریوں کی تصدیق کرے گا۔
خط میں تمام جامعات کو پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایچ ای سی نے تحصیل کیمپسز میں پی ایچ ڈی اساتذہ اور طلباء کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ کی بھرتیاں اور تعمیراتی سرگرمیاں بھی فوری روکنے کا حکم دیا ہے، ذیلی کیمپسز کیلئے زمین کے حصول کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔
ایچ ای سی نے خلاف ورزی پر کیمپس اور پروگرامز کی منظوری معطل ہونے عندیہ دیا ہے۔


