اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں اپنے اعزاز کے دفاع کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشین گیمز سمیت ڈائمنڈ لیگز میں شرکت کیلئے تیاری جاری ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ قطر میں ڈائمنڈ لیگ مئی میں شیڈول تھی اس کیلئے تیار تھا تاہم خطے میں کشیدہ حالات کی وجہ سے وہ اب جون میں کھیلی جائے گی، ٹریننگ کیلئے مزید وقت مل گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جولائی میں کامن ویلتھ گیمز، پھر ڈائمنڈ لیگز، ورلڈ ایتھلیٹکس الٹیمیٹ چمپئن شپ اور اس کے بعد ایشین گیمز ہیں جن کیلئے تیاری کر رہا ہوں، ہمیشہ کی طرح سب سے دعائوں کی درخواست ہے تاکہ فٹ رہ کر پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کروں۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں پیدا ہوا مجھے اس مٹی سے پیار ہے مگر زیادہ گرمی کے باعث ایک دو مہینے کیلئے سائوتھ افریقہ میں ٹریننگ کی کوشش کروں گا۔


