جرمن ماڈل لز لاز نے ویرات کوہلی کی جانب سے پہلے اپنی تصویر کو پہلے لائیک اور پھر ان لائیک کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتداء میں خوشی ہوئی تاہم بعد میں معاملے کے بڑھنے پر افسوس ہوا۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں لزلاز نے کہا کہ معلوم نہیں کہ ویرات کوہلی کا میری تصویر کو لائیک کرنا اتنی بڑی خبر کیسے بن گئی؟مجھے ساری صورتحال کا علم خبروں کے ذریعے ہوا، جب صبح اٹھی تو میں ہر جگہ خبروں میں تھی۔
لز لاز نے کہا کہ میں انڈین پریمیر لیگ کے دوران آر سی بی کی مداح بنی تھی اور ویرات کوہلی کو شاندار کھلاڑی مانتی ہوں۔


