ہومپاکستانسندھ بار کونسل، سرکاری ملازمین وکلاء کیخلاف ایکشن، دوکے لائسنس معطل

سندھ بار کونسل، سرکاری ملازمین وکلاء کیخلاف ایکشن، دوکے لائسنس معطل

سندھ بار کونسل نے سرکاری ملازمت کرنیوالے وکلاء کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملیر بار ایسوسی ایشن کے 2 وکلاء کے لائسنس معطل کر دئیے ہیں، سندھ بار کونسل کے مطابق بابر حسین ایڈووکیٹ اور اشتیاق احمد شر کے لائسنس معطل کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کے دوران سکول اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سکھر کے ڈائریکٹر نے وکلاء کی سرکاری ملازمتوں کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دونوں وکلاء پرائمری ٹیچرز ہیں، سندھ بار کونسل نے دونوں وکلاء کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں