ہومپاکستانجانوروں پر ظلم کی روک تھام کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

جانوروں پر ظلم کی روک تھام کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

وفاقی حکومت نے جانوروں پر ظلم کی روک تھام کیلئے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کرینگے جبکہ کمیٹی میں وزیر مملکت برائے داخلہ، ماحولیاتی کارکنان اور دیگر متعلقہ شخصیات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ٹی او آر کے مطابق کمیٹی کا مقصد جانوروں کے تحفظ کیلئے قانونی اور ادارہ جاتی اقدامات کو مزید مضبوط بنانا ہے، کمیٹی کو غیر قانونی جنگلی حیات کی تجارت اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر تجاویز پیش کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی عوامی آگاہی بڑھانے اور ذمہ دارانہ طور پر پالتو جانور رکھنے کے رجحان کو فروغ دینے کیلئے بھی سفارشات مرتب کریگی، بے گھر جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے منصوبے بھی تجویز کئے جائینگے۔

وزارت ماحولیاتی تبدیلی کمیٹی کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کریگی، کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 27اپریل تک اپنی سفارشات پیش کرے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں