فیفا سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو آئیوری کوسٹ نے شکست دیدی ہے۔
میڈیا کے مطابق آئیوری کوسٹ کے الاسانے اوٹار سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئیوری کوسٹ نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 2گول سے ہرا دیا۔
پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے آئیوری کوسٹ کو زیادہ گول نہ کرنے دیئے تاہم عالمی سطح پر ناتجربہ کاری کے باعث گول کرنے کے مواقع بھی ضائع کئے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شکست کے باوجود قومی ٹیم کی بہترین کارکردگی نے ہمارے دلوں کو جیت لیا ہے۔
کائلہ صدیقی، اسرا خان اور زیانہ جیوراج کی شاندار پرفارمنس نے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے۔


