سابق امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو مختلف ادوار میں امریکی صدور سے ایران پر حملے کی درخواست کرتے رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق چیف وائٹ ہاؤس نے انکشاف کیا کہ اسرائیل طویل عرصے سے ایران کے جوہری پروگرام کو بڑا خطرہ سمجھتا آیا ہے، اسی وجہ سے وہ نیتن یاہو بل کلنٹن، بش، باراک اوباما اور جوبائیڈن سے ایران پر فوجی حملے کی درخواست کرتے آئے ہیں تاہم امریکی صدور نے مشرقِ وسطی میں بڑی جنگ کے خطرہ، عالمی معیشت اور تیل سپلائی پر اثرات کے باعث براہ راست حملے سے گریز کیا اور ہمیشہ سفارتی حل کو ترجیح دی، ایران جوہری معاہدہ اسی حکمت عملی کا حصہ تھے۔


