حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں سات اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنانے اور تل ابیب میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹرز پر راکٹ حملے کا دعویٰ کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم سے جھڑپوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ جنوبی لبنان میں پانچ شہری جاں بحق ہوئے ہیں، لبنان میں شہداء کی مجموعی تعداد ایک ہزار ایک سو سولہ ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک تیس لاکھ ایرانی اور دس لاکھ لبنانی شہری گھر چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔


