ہومپاکستانکشیدگی و جنگی حالات سے توانائی انفراسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ، وزیر...

کشیدگی و جنگی حالات سے توانائی انفراسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 69ارب روپے کا بوجھ برداشت کیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کی فراہمی کے حوالے سے روزانہ اجلاس ہوتا ہے، پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، ہمارے وسائل لامحدود نہیں ہیں، وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اپریل تک سپلائی چین کی صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے، ڈیمانڈ مینجمنٹ اور توانائی کی بچت اقدامات پر غور کررہے ہیں، کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفراسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ٹارگٹڈ ریلیف کی جانب جائیں گے، ہدف مستحق طبقہ ہے،ہم سب نے مل کر ملک کو بحران سے نکالنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں