ہومپاکستانعیدالفطر کے موقع پر اندورن و بیرون ملک ہوائی سفر کے کرایوں...

عیدالفطر کے موقع پر اندورن و بیرون ملک ہوائی سفر کے کرایوں میں اضافہ

عیدالفطر کے موقع پر اندورن و بیرون ملک ہوائی سفر کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق چاند رات اور عید الفطر پر اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

عید سے ایک دن قبل ڈومیسٹک کرائے سابقہ کے مقابلے میں 15سے 20فیصد زائد رہے جس کے دوران 30فیصد مہنگی ٹکٹس بھی شہریوں نے خریدے، مذکورہ اضافہ عید سیزن اورجیٹ فیول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے سبب ہوا۔

ذرائع کے مطابق شہریوں کے اندرون ملک فضائی سفرمیں کمی رہی تاہم بیرون ملک سے پاکستانی شہریوں کی واپسی میں اضافہ رہا، غیر ملکی ائیرلائنز کی مشرق وسطیٰ کیلئے پروازوں میں بھی خصوصی اضافہ کیا گیا، پروازوں میں اضافہ خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی عید پر واپسی کیلئے کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں