ہومپاکستانپی اے اے نے بھی حکومتی کفایت شعاری پلان پر عملدرآمد شروع

پی اے اے نے بھی حکومتی کفایت شعاری پلان پر عملدرآمد شروع

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے بھی حکومتی کفایت شعاری پلان پر عملدرآمد شروع کردیا۔

جاری اعلامئے کے مطابق پی اے اے نے کفایت شعاری منصوبے کے تحت 2ماہ تک ملازمین کو ملنے والے ماہانہ تیل میں 50فیصد کٹوتی، 3لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہوں والے ملازمین کی 2روز کی سیلری کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامئے کے مطابق جون 2026ء تک نئی گاڑیوں کی خریداری، حکام کے بیرون ملک دوروں اور سرکاری ڈنرز پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

اعلامئے کے مطابق پی اے اے میں تمام آفیشل میٹنگ آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ایئر پورٹس پر 50فیصد عملہ کام کرے گا، ہفتہ وار 4 روز کام اور 3 دن تعطیل ہوگی، صرف لازمی سروس والے شعبہ جات شفٹ میں 24 گھنٹے معمول کے مطابق کام کریں گے۔

اعلامئے کے مطابق ادارے کے تمام سکولوں میں بھی 16 تا 31مارچ تک تعطیلات ہوں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں