ہومانٹرنیشنلامریکا کا اگلے ہفتے سے 172ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان

امریکا کا اگلے ہفتے سے 172ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان

امریکا نے بھی انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے رکن ممالک کی طرح 172ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی توانائی محکمہ کے مطابق یہ تیل سٹریٹجک پٹرولیم ذخائر سے اگلے ہفتے جاری ہونا شروع ہوگا اور اسے مکمل طور پر فراہم کرنے میں 120دن لگیں گے، امریکا اگلے سال کے دوران 200ملین بیرل کے اضافی ذخائر کے ذریعے یہ ریزرو دوبارہ بھرے گا، یہ کام ٹیکس دہندگان پر کسی مالی بوجھ کے بغیر کیا جائیگا، امریکی ذخائر میں 415ملین بیرل تیل موجود تھا، جو اس کی کل گنجائش 700ملین بیرل میں سے ہے، انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے مجموعی طور پر 400ملین بیرل تیل جاری کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں