ہفتہ, جون 7, 2025
ہومLatestپاکستان کی کامیاب سفارتکاری پر دہلی میں ماتم ہو رہا،خطے میں بالادستی...

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری پر دہلی میں ماتم ہو رہا،خطے میں بالادستی کے بھارتی دعوے ہوا میں اڑ گئے، نیو نارمل دفن ہوگیا، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری پر دہلی میں صف ماتم بچھی ہے ،خطے میں بالادستی کے بھارتی دعوے ہوا میں اڑ گئے، نیو نارمل دفن ہوگیاہے، عالمی برادری کو بتا دیا جنگ نہیں چاہتے ،اگر مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،چین نے بھارتی الزامات، جارحیت پر پاکستان کی بھرپور حمایت کی، ترکیہ، آذر بائیجان میں پاکستان کی فتح پر لوگوں کا باہر نکلنا ہماری سچائی اوروقار کو عالمی سطح پر تسلیم کئے جانے کی دلیل ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ میرا دورہ چین دو طرفہ شیڈول تھا تاہم چین کے مطالبے پر دورہ سہ ملکی کیا گیا اور افغانستان کو اس دورے میں شامل کیا گیا۔انہوںنے بتایا کہ دورہ چین کے دوطرفہ اور سہ فریقی ملاقاتیں غیر رسمی نوعیت کی تھیں ،ان میں خطے کی صورتحال، باہمی تعاون اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

بھارتی جارحیت کے حوالے سے اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش کی تھی تاہم دشمن نے تحقیقات کی بجائے جارحیت کا راستہ اپنایا جس پر پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے اسے بھرپور جواب دیا۔

انہوںنے بتایا کہ بھارتی الزامات اور جارحیت کے معاملے پر چین نے پاکستان کی بھرپورحمایت کی اور چینی وزارت خارجہ نے اگلے ہی روز پاکستان کے موقف کی تائید میں مثبت بیان جاری کیا ۔ انہوںنے بتایا کہ بھارت کیساتھ کشیدگی کے دوران 60ممالک کو انگیج کیا گیا تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی فتح پر ویسے تو پوری مسلم امہ میں خوشیاں منائی گئی ہیں لیکن ترکیہ اور آذربائیجان میں لوگ خوشی سے سڑکوں پر آگئے جو اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان کی سچائی اور وقار کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے پہلی کال ترکیہ کے وزیر خارجہ کی آئی، ترک قیادت نے کشمیر کے معاملے پر بھی پاکستان کے مو قف کی حمایت کا اعادہ کیاہے۔ انہوںنے بتایا کہ بلاول بھٹوکی سربراہی میں وفدپاکستانی موقف اجاگر کرنے کیلئے بیرون ملک دورے پر ہے، پاکستانی وفد نیویارک کا دورہ مکمل کرکے واشنگٹن پہنچ چکا ہے،سفارتی محاذ پر پاکستان نے روس کو بھی نظر انداز نہیں کیا، طارق فاطمی کی قیادت میں وفد روس گیا ہے۔

انہوںنے بتایا کہ پاکستان نے موثر انداز میں حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں جس کے بعد خطے میں بالادستی کے بھارتی دعوے ہوا میں اڑ گئے ہیں، بھارت کا نیو نارمل (نیا معمول)دفن ہوگیا، دنیا نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی تعریف کی جبکہ بھارت میں پاکستان کی سفارتی کامیابی پر صف ماتم بچھی ہوئی ہے وہاںایک دوسرے پر الزام تراشی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ بھارت کا 15مقامات پر حملے اور ایف 16کی تباہی کا دعوی جھوٹا ہے، اگلے روز ہی امریکہ نے تصدیق کردی تھی کہ پاکستان کا کوئی ایف 16اڑا نہ تباہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران سیاسی اختلاف اپنی جگہ پرلیکن  قومی مفاد پر سب متحد تھے، پارلیمنٹ سے تمام جماعتوں نے بھارتی جارحیت پر متفقہ قرار داد پاس کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کو واضح انداز میں بتایا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!