ہفتہ, جون 7, 2025
ہومBusiness & Financeریوارڈ پروگرام ، آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے تفصیلات...

ریوارڈ پروگرام ، آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ریوارڈ پروگرام کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ بتایا جائے سکیم کے نفاذ کے بعد ٹیکس وصولی میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟۔ ذرئع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس افسران کیلئے 34ارب روپے کی انعامی سکیم شروع کر رکھی ہے جس کے تحت اچھی کارکردگی والے افسران کو ہر ماہ 4اضافی بنیادی تنخواہ دی جاسکتی ہیں ،سکیم کے تحت ایک سال کے دوران اچھی کارکردگی والے ٹیکس افسران کو 48بنیادی تنخواہیں تک مل سکتی ہیں۔انعامی سکیم میں آئی آر ایس کے 1200، کسٹمز کے 800افسران اہل ہیں۔

انعامی سکیم کے تحت 20فیصد افسران کو اے سے ای گریڈ دیا جاسکتا ہے، کم از کم 20فیصد افسران کو ای گریڈ دینا ضروری ہے، ای گریڈ افسران انعامی رقم کے حقدار نہیں ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے آئی ٹی، آڈٹ اور ڈیپوٹیشن پر آئے افسران انعامی سکیم کے اہل نہیں ہیں جبکہ گریڈ 16اور نیچے والے گریڈ کے اہلکار بھی سکیم سے باہر ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی آر ایس افسران کو پی او ایس سے ہر ماہ 40ہزار روپے ہائوس رینٹ کیلئے ملتے ہیں، پی او ایس نظام کے تحت ہر رسید پر ایک روپیہ ایف بی آر کو ملتا ہے۔ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے کہا ہے کہ بتایا جائے سکیم کے نفاذ کے بعد ٹیکس وصولی میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟نیز کیا افسران کا ایک دوسرے کو نامزد کرنے کا طریقہ کار درست ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!