ہفتہ, نومبر 15, 2025
ہومپاکستانچکلالہ، خود کو سرکاری افسر ظاہر کر کے کال سنٹر سے بھتہ...

چکلالہ، خود کو سرکاری افسر ظاہر کر کے کال سنٹر سے بھتہ وصولنے والے 2 فراڈیوں کیخلاف مقدمہ درج

پولیس نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کر کے کال سنٹر سے بھتہ وصولنے والے 2 فراڈیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ چکلالہ میں ٹیکسلا کی رہائشی خاتون اریبہ رباب نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میری شادی چائنیز باشندے گا کیزان سے ہوئی ہے، دونوں راولپنڈی میں چائنیز کال سینٹر میں کام کرتے ہیں، کچھ عرصہ قبل فواد احمد نامعلوم افراد کیساتھ کال سینٹر آیا اور ڈرا دھمکا کر 20 لاکھ روپے طلب کئے، ہم نے اپنے باس کو بتا کر ان کو 15 لاکھ روپے نقد اور 5 لاکھ روپے اکائونٹ میں ٹرانسفر کئے، کچھ دن بعد فواد احمد نے کہا ان کے جاننے والے بریگیڈیر علی جان اویس انٹلیجنس ایجنسی میں ہوتے ہیں، ان سے ملوا دیتا ہوں، آپ ماہانہ انکو ادائیگی کردیا کریں پھر کوئی تنگ نہیں کرے گا۔

مدعیہ نے بتایا کہ 8 اپریل کو فواد احمد ہمیں ایک مقام پر لے کر گیا جہاں ایک شخص نے اپنا تعارف بریگیڈیئر علی جان اویس انٹلیجنس افسر کے طور پر کرایا۔

علی جان نے کہا کہ آپ 60 لاکھ دے دیں آئندہ کوئی ایجنسی یا ادارہ آپ کو تنگ نہیں کرے گا جس پر ہم نے انہیں 60 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی، 80 لاکھ روپے ہتھیانے کے بعد دونوں افراد کے موبائل فون بند ہیں، استدعاء ہے کہ ملزمان سے رقم برآمد کر کے واپس کی جائے۔

پولیس نے مدعیہ کی درخواست پر بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!