جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومLatestسیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی وحدت کا مظاہرہ کرنا ہوگا،...

سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی وحدت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی وحدت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، بلوچستان میں دوران آپریشن پی ٹی آئی ،بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے۔

جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بہادر محافظوں نے بڑے سانحے سے ملک کو بچا لیا اور 33دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے جعفر ایکسپریس کے تمام یرغمالیوں کو رہا کروا لیا۔

انہوں نے کہا کہ دورانِ آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے، افغانستان سے بھی سوشل میڈیا پر ایسی ہی زبان بولی جاتی رہی، ہم پر لازم ہے کہ سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر قومی وحدت کا مظاہرہ کریں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!