جمعہ, اکتوبر 10, 2025
ہومLatestآسٹریلوی کرکٹرز نے بھارتی کرکٹ لیگ کی ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا...

آسٹریلوی کرکٹرز نے بھارتی کرکٹ لیگ کی ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی

میلبرن: بھارتی کرکٹ لیگ نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ کو کل وقتی اوورسیز ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کے لیے تقریبا 10 ملین ڈالرز سالانہ کی پیشکش کر دی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے بھارتی پیشکش کو ٹھکرا تے ہوئے کہا کہ ہماری اپنے ملک سے مکمل کمٹمنٹ ہے۔

واضح رہے ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نیشنل کنٹریکٹس سے سال میں 1.5 ملین ڈالرز کماتے ہیں جب کہ پیٹ کمنز کپتانی کا الاونس ملاکر تقریبا 3 ملین ڈالرز سالانہ کماتے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل 2023 میں بھی انگلینڈ کے جوفرا آرچر کو بھارتی لیگ کی ایک ٹیم نے ایک سال کے لیے 7.5 ملین ڈالرز کی آفر کی تھی جو کہ ٹھکرادی گئی تھی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!