بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت شہری امور نے بتایا ہے کہ 10 مئی 2025 سے نافذ ہونے والے نئے قواعد کے تحت اب تک 2 لاکھ 63 ہزار سے زائد چینی جوڑوں نے ملک میں شادی کے اندراج کے سہل کئے گئے قواعد سے استفادہ کیا ہے۔
نئے قواعد کے تحت ملک بھر میں کسی بھی مجاز رجسٹری آفس میں شادی کا اندراج ممکن ہو گیا ہے، خواہ جوڑوں کا مستقل رہائشی اندراج کہیں بھی ہو۔
اس کے علاوہ اب جوڑوں کو شادی کے اندراج کے لئے صرف شناختی کارڈ پیش کرنا ہوتا ہے اور روایتی طور پر درکار "گھرانے کے رجسٹریشن بک” کی ضرورت ختم کر دی گئی ہے۔
شہری امور کے وزیر لو ژی یوآن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین میں شادی سے متعلق روایات میں اصلاحات کا عمل مزید مضبوط ہو رہا ہے اور ایک صحت مند رجحان تیزی سے ابھر رہا ہے۔


