ہومتازہ ترینایل پی جی مہنگی، اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ

ایل پی جی مہنگی، اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور (لارڈ میڈیا): ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کی لہر شدت اختیار کر گئی ہے۔ آٹا، گوشت، سبزیاں اور دالوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کئی شہروں میں آٹے اور دالوں کی قیمت میں 50 روپے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 100 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

لاہور میں ایل پی جی کی بیشتر دکانیں بند ہو چکی ہیں جبکہ مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمت ساڑھے پانچ سو سے ساڑھے چھ سو روپے کے درمیان ہے۔

بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں خضدار، چاغی، واشک، کیچ اور دیگر اضلاع میں 50 کلو آٹے کی بوری کی قیمت 8 ہزار روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

کوئٹہ میں سبزیوں، گوشت اور دودھ کی قیمتوں میں بھی بیس فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جس پر شہریوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں