ماسکو (لارڈ میڈیا): روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کے تبادلے کے تحت 540 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ 270 روسی فوجیوں کو یوکرین سے واپس ماسکو لایا گیا جبکہ بدلے میں روس نے 270 یوکرینی فوجیوں کو آزاد کیا ہے۔ 23
اکتوبر کو دو الیوشن Il-76MD فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے ماسکو پہنچنے والے روسی فوجیوں کو یوکرین کے زیر کنٹرول علاقوں سے واپس لایا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان جنگی قیدیوں کی واپسی کے عمل کا حصہ ہے۔
اس تازہ تبادلے میں دونوں جانب سے مجموعی طور پر 540 قیدی اپنے اپنے ملک واپس پہنچ گئے ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان جاری فوجی تنازع کے دوران یہ تبادلہ ان چند معاملات میں شامل ہے جن پر دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون جاری ہے۔


