ہومتازہ ترینچین کا ’’مستقبل کا شہر‘‘ گلوبل گورننس مذاکرات کا مرکز بن گیا

چین کا ’’مستقبل کا شہر‘‘ گلوبل گورننس مذاکرات کا مرکز بن گیا

شی جیا ژوانگ (شِنہوا) چین کے شمالی میدانی علاقے میں تعمیر کیا جانے والا چین کا ’’مستقبل کا شہر‘‘ شیونگ آن نیو ایریا عالمی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ یہاں جمعہ کے روز 2026 کا گلوبل گورننس فورم (شیونگ آن)شروع ہو گیا ہے۔

اس فورم میں دنیا بھر سے تزویراتی امور، سیاست، تعلیم و تحقیق، کاروبار، ذرائع ابلاغ اور نوجوانوں کے امور سے وابستہ اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ ان میں بالخصوص اقوام متحدہ، موسمیاتی تبدیلی، مصنوعی ذہانت اور کثیرالجہتی تجارت سے متعلق امور پر کام کرنے والے افراد شامل ہیں۔

فورم میں شریک افراد موسمیاتی تبدیلی، مصنوعی ذہانت کی حکمرانی، کثیرالجہتی تجارت اور شہروں کی پائیدار ترقی سمیت اہم اور جدید موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دوران میزبان شہر شیونگ آن، جو چین کے شمالی صوبے ہیبے میں واقع ہے، خود بھی عالمی طرز حکمرانی کے لئے ایک عملی تجربہ گاہ کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں شہری انتظام، ماحول دوست ترقی اور ڈیجیٹل حکمرانی کے شعبوں میں عملی تجربات کئے جا رہے ہیں۔

بیجنگ سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع یہ نیا شہر ابھی زیر تعمیر ہے، تاہم یہاں 222 مربع کلومیٹر رقبے پر شہری آبادکاری اور ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔ اب تک 5,300 سے زائد عمارتیں تعمیر کی جا چکی ہیں، جن کا مجموعی تعمیر شدہ رقبہ 6 کروڑ 21 لاکھ 40 ہزار مربع میٹر سے تجاوز کر چکا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں