ہومتازہ ترینایران مخالف صورتحال جاری رہی تو توانائی کی منڈیوں میں اگلے 3سال...

ایران مخالف صورتحال جاری رہی تو توانائی کی منڈیوں میں اگلے 3سال تک استحکام نہیں آئے گا، ایرانی عہدیدار

تہران (شِنہوا) ایران کے ایک سینئر سکیورٹی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف دباؤ کی موجودہ مہم جاری رکھی تو توانائی کی عالمی منڈیوں میں اگلے تین سال تک اتار چڑھاؤ آتا رہے گا۔

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے امریکہ میں قائم خبر رساں ادارے ڈراپ سائٹ نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے کے سنگین تزویراتی نتائج برآمد ہوں گے جن میں سرفہرست یہ ہے کہ توانائی کی منڈیوں میں اگلے تین سال تک استحکام نہیں آئے گا۔

رضائی نے کہا کہ اگر ایران پر ایک اور جنگ مسلط کی گئی تو تہران اب بھی خطے بھر میں امریکہ کے مختلف اثاثوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے اہداف کی فہرست میں ” کیبلز، ڈیٹا سنٹرز اور مصنوعی ذہانت کی تنصیبات” کو بھی شامل کرے گا۔

عہدیدار نے زور دیا کہ ثالثوں کے ذریعے امریکہ کو پیش کی گئی ایران کی 7 نئی شرائط جب تک پوری نہیں ہوتیں ایران نہ تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولے گا اور نہ ہی مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کی نئی سمت کا تیزی سے تعین کر رہے ہیں کیونکہ انہیں احساس ہو گیا ہے کہ امریکی فوج اپنے ہی فوجی اڈوں کا دفاع کرنے سے قاصر ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں