ہومتازہ ترینممبئی میں ٹائیگر شروف پر حملہ، اصل ہدف سلمان خان تھے

ممبئی میں ٹائیگر شروف پر حملہ، اصل ہدف سلمان خان تھے

ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ حملہ آوروں کا اصل ہدف سلمان خان تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، سلمان خان کی رہائش گاہ پر سخت سکیورٹی کی وجہ سے حملہ آوروں نے اپنے منصوبے کو تبدیل کر کے ٹائیگر شروف کو نشانہ بنایا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حملہ آوروں نے سلمان خان کی رہائش گاہ کی ریکی کی تھی لیکن سکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے وہ اپنے منصوبے کو عملی جامہ نہیں پہنا سکے۔ بعد ازاں، انہوں نے ٹائیگر شروف پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اتوار کی شام، ممبئی کے جوہو علاقے میں پشپا نارسی گراؤنڈ سے فٹ بال کھیل کر واپسی کے دوران، شروف کی گاڑی پر دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ حملہ آور سات گولیاں چلانے کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان کی شناخت 22 سالہ ہریتک عرف روشن، 18 سالہ ریحان اور 18 سالہ پھول سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق بہار اور ہریانہ سے بتایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ممبئی کسی دوسری اہم شخصیت کو قتل کرنے کے ارادے سے آئے تھے، لیکن بعد میں ٹائیگر شروف کو نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے انہیں شروف کی عادات کا پتا چلا۔

ٹائیگر شروف پر حملے کے بعد گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ساتھی انیل پنڈت نے سوشل میڈیا پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ اس واقعے کے بعد بولی ووڈ کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، کیونکہ گزشتہ برسوں میں متعدد شخصیات کو دھمکیوں کا سامنا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں