ہومتازہ ترینٹرمپ کی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا عہدہ سنبھالنے کے پانچ روز بعد...

ٹرمپ کی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا عہدہ سنبھالنے کے پانچ روز بعد برطرف

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیٹی زکریا کو عہدہ سنبھالنے کے صرف پانچ روز بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے دو عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ کیٹی زکریا کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

کیٹی زکریا نے پیر کو عہدہ سنبھالا اور منگل کو وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی نیوز بریفنگ دی تھی۔ تاہم، عہدہ سنبھالتے ہی انہیں قانونی قابلیت اور نیوز بریفنگز میں کارکردگی پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

پریس بریفنگ کے دوران بار بار اٹکنے اور سوالات کے غیر تسلی بخش جوابات دینے پر کیٹی زکریا کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ انہوں نے کس ریاست سے بار کا امتحان پاس کیا ہے، انہوں نے غیر واضح جواب دیا جس پر مزید سوالات اٹھے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ کیٹی زکریا کا نام امریکا کی کسی بھی بار ایسوسی ایشن کے ریکارڈ میں بطور وکیل درج نہیں ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ بار کا امتحان پہلی کوشش میں پاس نہیں کر سکیں۔

صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے زکریا کو عہدے پر برقرار رہنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ مزید برآں، وائٹ ہاؤس یا کیٹی زکریا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں