ہومتازہ ترینکراچی میں ہندو برادری کا تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری

کراچی میں ہندو برادری کا تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری

کراچی (لارڈ میڈیا) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری ہے۔ تہوار کے دوران رنگا رنگ ملبوسات، موسیقی پر گربا اور ڈانڈیا رقص سے خوشیوں کے رنگ بکھر رہے ہیں۔

کراچی میں نوراتری کی تقریبات میں خواتین اور لڑکیاں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ہر سال اس تہوار کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ ہندو برادری کے افراد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وہ اپنے مذہبی تہوار آزادی سے مناتے ہیں۔

نوراتری کا رنگا رنگ تہوار 20 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ہر رات گربا اور ڈانڈیا رقص کے ذریعے خوشیوں کا اظہار کیا جاتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں