ناگویا (لارڈ میڈیا): جاپان میں منعقدہ ایشین گیمز میں پاکستان اسکواش ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔
ایشین گیمز کے مینز اسکواش ایونٹ کے فائنل میں پاکستان ٹیم کو ملائیشیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ناگویا میں فائنل کے دوسرے میچ میں ملائیشیا کے ای ین یاؤ نے پاکستان کے نور زمان کو دو صفر سے شکست دی، جس کے نتیجے میں پاکستان ٹیم نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔


