اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : پاکستان نے بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کی مسماری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے کہا کہ بھارت میں شاہی مسجد کو شہید کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اہم سفارتی ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران متعدد سفارتی سرگرمیاں جاری رہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اقوام متحدہ کے 81ویں اجلاس میں شرکت کی اور سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں کیں۔
ترجمان نے صومالیہ کے قریب بحری جہاز پر حملے کے دوران پاکستانی شہریوں سمیت عملے کے ارکان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حملے میں 5 کریو ممبرز جاں بحق ہوئے، جن میں 3 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ بچ جانے والے عملے کے ارکان کو بحفاظت گورو شہر منتقل کر دیا گیا۔
پاکستان نے بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور مذہبی و ثقافتی ورثے کو متاثر کرنے والے اقدامات کو تشویش ناک قرار دیا ہے اور کہا کہ عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے۔


