ماسکو (لارڈ میڈیا) روس کے مسلم اکثریتی خطے چیچنیا میں رمضان قادروف نے حالیہ انتخابات میں 99.85 فیصد ووٹ لے کر پانچویں مرتبہ سربراہ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
روس کے مرکزی انتخابی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ قادروف نے تمام ووٹوں کی گنتی کے بعد کامیابی حاصل کی۔ پچھلے انتخابات میں انہیں 99.73 فیصد ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے حریف اسماعیل دنیلخانوف اور خالد ناکایف نے بالترتیب 0.05 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
رمضان قادروف 2007 سے چیچنیا کی قیادت کر رہے ہیں اور نئے انتخابی نتائج کے بعد وہ پانچویں مدت کے لیے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
چیچنیا کا یہ انتخاب روس کے قومی اور علاقائی انتخابات کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں دیگر علاقوں میں بھی علاقائی قیادت اور پارلیمانی نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔


