ریاض (لارڈ میڈیا) سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کے دو ڈرون حملے ناکام بنا دیے ہیں۔ اتحادی افواج نے بتایا ہے کہ دونوں ڈرونز سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب بھیجے گئے تھے، جنہیں فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ سعودی اتحادی افواج نے مزید کہا ہے کہ خمیس مشیط کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل بھی فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
سعودی سول ڈیفنس نے خمیس مشیط میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا تھا، اس کے علاوہ ابہا کے علاقے میں بھی خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا۔
سعودی اتحادی فوج نے حوثیوں کے حملے ناکام بنا دیے