ہومتازہ ترینامریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جنگ بندی پیشکش مسترد کر...

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جنگ بندی پیشکش مسترد کر دی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ کا ماننا ہے کہ تہران امریکی مطالبات کو پورا نہیں کرے گا اور بحری ناکہ بندی ختم نہیں ہوگی۔ مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ بمباری کا امکان ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان ثالثوں کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں اور امریکا نے ایران کو آگاہ کردیا ہے کہ بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات ممکن ہے، لیکن امریکا کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ اگر امریکا ہماری شرائط تسلیم کرے تو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولی جاسکتی ہے۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر حملہ ہوا تو اپنا دفاع ضرور کرے گا۔

بیجنگ (لارڈ میڈیا): ایرانی صدر نے چینی صدر کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپسی کی حمایت کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کا راستہ اختیار کیا جائے۔ تہران اور بیجنگ مفاہمتی یادداشت پر دوبارہ عمل درآمد اور سابقہ وعدوں کی پاسداری پر متفق ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں