ہومتازہ ترینپاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ریاض (لارڈ میڈیا) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ عسکری حکام کا ریاض میں اہم اجلاس ہوا جس میں مشترکہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور سعودی عرب کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا گیا اور مکہ مکرمہ پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے اور انٹیلی جنس کے تبادلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عسکری ہم آہنگی اور دفاعی صلاحیتوں کے انضمام کو بہتر بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے تینوں ممالک کے عوام اور افواج کے دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کو سراہا۔

اجلاس کا مقصد دفاعی شراکت داری کو مضبوط بنانا اور مشترکہ دفاع کے عزم کو ظاہر کرنا تھا۔ شرکاء نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں