ہومتازہ ترینپی ٹی آئی مارچ پُرامن ہوگا، پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں، گوہر

پی ٹی آئی مارچ پُرامن ہوگا، پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں، گوہر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کا مارچ پُرامن ہوگا اور کسی کے پاس غلیل تک نہیں ہوگی۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں جب ایک بڑی سیاسی جماعت لانگ مارچ کر رہی ہے، حکومت کو سنجیدگی سے بات چیت کرنی چاہیے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ سیاسی کارکنوں پر نیٹ لانچر کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ان کی بات سنی جائے اور شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو انا کی جنگ بنا دیا گیا ہے اور حکومت کو اپنی انا ایک طرف رکھ کر سکون برقرار رکھنے کے لیے راستہ نکالنا ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پارٹی اپنے حقوق اور انصاف کے لیے آواز اٹھا رہی ہے، لیکن انہیں سنا نہیں گیا۔

بیرسٹر گوہر نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ انہیں سسٹم سے مائنس نہیں کیا جا سکتا اور پی ٹی آئی کا پروگرام پہلے سے طے شدہ ہے، جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی خود مختاری اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی اداروں یا اسلام آباد پر حملہ نہیں کرے گی اور حکومت کو پیدا کیے جانے والے تاثر کا سدباب کرنا چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں