کراچی (لارڈ میڈیا) : شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن میں پولیس کا بلاک 2 کلفٹن میں مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت شمس اور عباس خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور کی پستولیں، دو موبائل فونز، نقد رقم اور 125 موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


