ہومتازہ ترینلاہور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ایک ملزم گرفتار

لاہور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ایک ملزم گرفتار

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور میں گھریلو جھگڑے کے بعد مریدکے سے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو پناہ دلانے کے بہانے اپنے دوست حنیف کے گھر چھوڑا، جہاں حنیف نے خاتون کو زنجیروں سے باندھ کر یرغمال بنا لیا۔

ملزم حنیف نے اپنے دوست کریم کو بلا کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔ خاتون نے موقع پا کر 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ملزم حنیف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ فرار ملزم کریم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ایس پی سول لائنز منزہ کرامت نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد اور زیادتی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور فرار ملزم کو جلد گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں