ہومتازہ ترینایلینا ریباکینا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ایلینا ریباکینا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کر لیا

نیویارک (لارڈ میڈیا) قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے، انہوں نے فائنل میں عالمی نمبر بیلاروس کی ارینا سبالینکا کو 1-2 سیٹس سے شکست دی۔

فائنل میں شکست کے بعد ارینا سبالینکا نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے ریکٹ توڑا، جس پر انہیں بھاری جرمانے کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریکٹ توڑنے پر ان پر 50 ہزار ڈالر تک جرمانے کا امکان ہے۔

مزید برآں، سبالینکا پر کیمرہ آپریٹر سے مبینہ بدتمیزی کے باعث اضافی کارروائی کی زد میں آنے کا بھی خدشہ ہے۔ بار بار ریکٹ توڑنے پر اضافی جرمانے کا بھی امکان ہے۔

ارینا سبالینکا نے بیان دیا ہے کہ گرینڈ سلم فائنل ہارنے کے بعد جذبات قابو کرنا مشکل ہو گیا تھا اور ریکٹ توڑ کر غصہ اور مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 3 مسلسل یو ایس اوپن ٹائٹلز کی کوشش ناکام ہونے پر شدید مایوسی ہوئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں