نئی دہلی (لارڈ میڈیا) برکس سمٹ کے آغاز کے ساتھ ہی بھارت میں مودی حکومت کی معاشی ناکامی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ بھارتی تجزیہ نگار اجے شکلا نے کہا ہے کہ اب تک منعقدہ برکس اجلاسوں سے بھارت کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
اجے شکلا کا کہنا ہے کہ بھارت کی جی ڈی پی صفر ہے اور بیروزگاری اتنی بڑھ چکی ہے کہ لوگ معمولی نوکریوں کے لیے بھی قطار میں کھڑے ہیں۔ پانچ سے آٹھ ہزار روپے کی نوکری کے لیے بھی لوگ تیار ہیں۔
دوسری جانب مودی حکومت نے نئی دہلی میں برکس سمٹ کے دوران غربت چھپانے کے لیے سڑکوں کے کنارے ٹینٹ لگا دیے ہیں۔
کچی آبادیوں کے قریب ٹینٹ لگانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور روزگار متاثر ہونے پر شہری انتظامیہ پر تنقید کی جا رہی ہے۔ نئی دہلی کی کچی بستیوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ حکومت پردے لگا کر غربت کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔


