ہومتازہ ترینبلوچستان میں سرکاری نوکریوں کی مبینہ خرید و فروخت کا انکشاف

بلوچستان میں سرکاری نوکریوں کی مبینہ خرید و فروخت کا انکشاف

کوئٹہ (لارڈ میڈیا) بلوچستان میں سرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کا معاملہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے۔ وزیر خوراک بلوچستان نور محمد نے محکمہ جنگلات میں ملازمتوں کی فروخت کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 10 لاکھ، 15 لاکھ اور 20 لاکھ روپے میں سرعام پوسٹیں دی جا رہی ہیں۔

بلوچستان حکومت نے تقریباً 300 آسامیوں پر بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ حکومت نے اس معاملے کی تفصیلی چھان بین کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز سے حلف لیا ہے کہ وہ سرکاری ملازمتوں کی خرید و فروخت نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت شفافیت کو یقینی بنائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں