ماسکو (لارڈ میڈیا): روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات کا وقت آچکا ہے۔ برکس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ عالمی مالیاتی نظام میں خرابیوں کے باعث اداروں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے عالمی معاملات میں اقوام متحدہ کا کردار مضبوط بنانے کی حمایت کی۔
روسی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر عالمی قوانین کی بنیاد ہے اور آج حریف ممالک کو روکنے کے لیے تجارتی جنگ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پیوٹن نے کہا کہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔


