ہومتازہ ترینپاکستان کی سعودی عرب میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے سعودی عرب میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بیان میں واضح کیا کہ ریاض اور مدینہ میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں سے شہری زخمی ہوئے ہیں اور یہ حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور سعودی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ مزید کہا گیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر عراق سے ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی وزارتِ توانائی نے حفاظتی اقدام کے طور پر 1200 کلومیٹر طویل پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

سعودی وزارتِ توانائی کے عہدیدار نے بتایا کہ ہنگامی اور تکنیکی ٹیموں نے فوراً پائپ لائن کی حفاظت یقینی بنانے اور اس کی حالت کا جائزہ لینے کا کام شروع کر دیا ہے۔ متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں منظور شدہ حفاظتی طریقہ کار کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب، سعودی عرب پر ڈرون حملے کے بعد عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے جنوبی عراق کے صوبے میسان میں فوجی کارروائیوں کی سربراہی کرنے والے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں