ہومتازہ ترینچین میں غیر ملکیوں کی سرحد پار آمد و رفت میں مسلسل...

چین میں غیر ملکیوں کی سرحد پار آمد و رفت میں مسلسل اضافہ

نانجنگ (شِنہوا) رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران چین میں غیر ملکی مسافروں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ملک نے ویزا فری داخلے کی سہولت کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مسافروں کے لئے چین میں داخلہ آسان بنانے کی خاطر دیگر اقدامات بھی کئے ہیں۔

جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اگست تک غیر ملکی شہریوں نے چین کی سرحدوں سے تقریباً 6 کروڑ 12 لاکھ 90 ہزار سفری دورے کئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19.5 فیصد زیادہ ہیں۔ اس عرصے کے دوران چین میں داخل ہونے والے غیر ملکی شہریوں میں سے 2کروڑ 37 لاکھ 20 ہزار افراد نے بغیر ویزا سہولت سے فائدہ اٹھایا جو مجموعی تعداد کا 77.6 فیصد بنتا ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 26.8 فیصد زیادہ ہے۔

یہ اعداد و شمار چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شہر لیان یون گانگ میں منعقدہ عالمی عوامی سلامتی تعاون فورم کی کانفرنس 2026 کے تحت امیگریشن انتظامیہ کے تعاون سے متعلق ذیلی فورم میں جاری کئے گئے۔

چین نے بین الاقوامی سیاحوں کے لئے طویل قیام اور زیادہ وسیع سفری سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے ویزا قوانین میں بتدریج نرمی کی ہے۔ یہ اقدامات سرحد پار آمد و رفت کو آسان بنانے اور چین آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ اس وقت چین 50 ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی یکطرفہ سہولت فراہم کر رہا ہے جبکہ اس کا 240 گھنٹے کا بغیر ویزا مختصر قیام کا پروگرام 57 ممالک کے شہریوں کے لئے دستیاب ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں