ہومبیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین گلوبل ساؤتھ کے دیگر ممالک کا قابل اعتماد شراکت دار رہے...

چین گلوبل ساؤتھ کے دیگر ممالک کا قابل اعتماد شراکت دار رہے گا، ترجمان

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ چین گلوبل ساؤتھ کے دیگر ممالک کے لئے بدستور ایک قابل اعتماد شراکت دار رہے گا اور وہ کسی بھی ملک کی پیش رفت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کر رہا۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ان دعوؤں کے جواب میں کیا جن میں کہا گیا تھا کہ چین صرف اپنی ترقی کی پروا کرتا ہے جبکہ گلوبل ساؤتھ کے دیگر ممالک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے۔

ماؤ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، مناسب قیمت میں اعلیٰ معیار کے صنعتی آلات و تکنیکی مصنوعات کی فراہمی اور زیرو ٹیرف پالیسیوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ چین دوسروں کی ترقی کے لئے سیڑھیاں بنانے پر یقین رکھتا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ باہمی مفاد اور مشترکہ کامیابی کا حصول چین کے بین الاقوامی تعاون کی بنیاد اور اس کا بنیادی طرہ امتیاز ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ’’ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے‘‘ کے نام نہاد بیانیہ کو گلوبل ساؤتھ کے ممالک میں بالکل پذیرائی نہیں ملتی۔ چین ہمیشہ باہمی فائدے اور مشترکہ ترقی کے اصول کی پاسداری کرے گا اور اپنی ترقی کے ذریعے ان ترقی پذیر ممالک کی بحالی و ترقی کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں