ہومتازہ ترینقدیم کاریز کا کمال، سنکیانگ کی گرمی میں مچھلیاں ٹھنڈے پانی میں...

قدیم کاریز کا کمال، سنکیانگ کی گرمی میں مچھلیاں ٹھنڈے پانی میں پرورش پانے لگیں

اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی):: ژانگ وین چی، نمائندہ شِنہوا
’’اس وقت میں سنکیانگ کے شہر تورپان میں فلیمِنگ ماؤنٹنز کے مقام پر موجود ہوں۔ یہ چین کے گرم ترین مقامات میں سے ایک ہے لیکن آپ یقین کریں یا نہ کریں یہاں ٹھنڈے پانی کی مچھلیاں پالی جا رہی ہیں۔‘‘

یہاں ٹھنڈے پانی کی مچھلیوں کی فارمنگ کا راز 2 ہزار برس پرانا زیرِ زمین آب رسانی کا نظام ہے۔

کاریز کنوؤں کا رابطہ زیرِ زمین آبی گزرگاہوں سے ہے جو سطحِ زمین پر ندی نالوں اور تالابوں کی شکل میں نمودار ہوتی ہیں۔

سورج کی روشنی سے محفوظ یہ زیرِ زمین گزرگاہیں پانی کے بخارات بن کر اڑنے کے عمل کو کم کرتی ہیں اور سال بھر پانی کا درجہ حرارت 15 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان برقرار رکھتی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1(چینی): سونگ ژی جون، مقامی مچھلی فارمر
’’ان دنوں پانی کا درجہ حرارت تقریباً 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ٹھنڈے پانی کی مچھلیوں کے لئے مثالی درجہ حرارت تقریباً 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔ ہمارے پاس نیچے شمسی توانائی سے پانی گرم کرنے والا ایک تالاب ہے۔ پانی 30 گھنٹے سے زیادہ اس میں رہنے کے بعد تقریباً 22 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم ہو جاتا ہے جو مچھلیوں کی نشوونما کے لئےبالکل موزوں ہے۔‘‘

اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): ژانگ وین چی، نمائندہ شِنہوا
’’مچھلیوں کی پرورش والے تالاب سے خارج ہونے والا پانی ضائع نہیں ہوتا۔ اسے براہِ راست کاریز کنوؤں کی کھلی گزرگاہوں میں دوبارہ شامل کیا جا سکتا ہے جہاں کسان اسے اپنے کھیتوں میں آبپاشی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): سونگ ژی جون، مقامی مچھلی فارمر
’’سب سے پہلے ہم مچھلیاں پالتے ہیں اور تالابوں سے نکلنے والے پانی میں مچھلیوں کا فضلہ اور بچا ہوا چارہ شامل ہوتا ہے۔ اس فضلے میں نائٹروجن اور فاسفورس وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ جب ہم اس پانی کو انگوروں کی بیلوں یا دیگر فصلوں کی آبپاشی کے لئے استعمال کرتے ہیں تو یہ نامیاتی کھاد کے طور پر کام کرتا ہے اور فصلوں کی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔‘‘

تورپان، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں