مٹی کا تودہ گرنے کے بعد امدادی کارکن فوری موقع پر پہنچ گئے
26 اگست 2026
شی زانگ، چین
چین نیپال سرحد پر واقع گِیرونگ بندرگاہ پر اچانک مٹی کا تودہ آ گرا۔ یہ واقعہ نیپال کے بلند پہاڑی علاقے میں ایک گلیشیئر کے ٹوٹنے کے بعد پیش آیا۔
کیپشن:
کسی تاخیر کے بغیر امدادی کارروائیاں شروع
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): امدادی کارکن
’’سب جمع ہیں اور کارروائی کے لئے تیار ہیں۔‘‘
امدادی کارکن کی آواز:
’’ہم آفت زدہ علاقے سے 400 کلومیٹر سے زائد دُوری پر ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): امدادی کارکن
’’کیا آپ سب کو یقین ہے کہ ہم یہ مشن مکمل کر پائیں گے؟‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): امدادی کارکنان
’’جی ہاں! جی ہاں! جی ہاں!‘‘
آفات پر قابو، کمی اور امداد کے قومی کمیشن نے ہنگامی حالات کے انتظامات کی وزارت (ایم ای ایم) کے ساتھ مل کر مرکزی ہنگامی نظام سے 30 ہزار پیکجز کی فراہمی میں مدد کی۔ امدادی سامان میں خیمے، چولہے، کپڑے، لحاف، فولڈنگ بیڈ اور نمی سے محفوظ رکھنے والی چٹائیاں شامل ہیں۔ یہ سامان متاثرہ افراد کی منتقلی، دوبارہ آبادکاری اور امدادی کاموں میں معاونت کے لئے فراہم کیا گیا۔
26 اگست
درجہ دوم کی ہنگامی کارروائی فعال کر دی گئی
مرکزی ہنگامی نظام سے 30 ہزار اشیاء کی فراہمی اور ایمرجنسی فنڈ میں 12 کروڑ یوآن (ایک کروڑ 76 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالر) رکھے گئے۔
کیپشن:
انسانی جانیں اولین ترجیح، لاپتہ ہونے والوں کی بھرپور تلاش
27 اگست
گِیرونگ کاؤنٹی میں پریس کانفرنس
شی زانگ، چین
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): نوربو تسیرنگ، نائب سربراہ ایمرجنسی ریسکیو ہیڈکوارٹرز ، قائم مقام میئر شیگاسی شہر
’’انسانی جانیں ہماری اولین ترجیح ہیں اور ہماری تمام تر توجہ انہی پر مرکوز ہے۔ ہم لاپتہ لوگوں کی تلاش کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔‘‘
27 اگست
141 ہنگامی امدادی کارکنوں پر مشتمل پہلے دستے کی گِیرونگ بندرگاہ آمد
چند گھنٹوں بعد چین کی قومی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے مزید 111 ارکان بھی گِیرونگ کاؤنٹی پہنچ گئے
ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز بھی تعینات
28 اگست
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): ہو جیان شِن، رکن، ایڈوانس گروپ، چائنہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم
’’مٹی کے تودے گرنے کے باعث پورے علاقے کو بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے تلاش کا کام انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ لیکن جب تک امید کی ذرا سی کرن بھی موجود ہے ہم کبھی ہمت نہیں ہاریں گے۔‘‘
کیپشن:
خطرے میں گھرے افراد کا تحفظ
27 اگست 2026
499 دیہاتیوں اور کارکنوں کو عارضی رہائش دی گئی
555 متاثرہ سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا
مرکزی آفت زدہ علاقے تک پہنچنے کے لئے زمینی، آبی اور فضائی تینوں راستے اختیار کئے گئے
امدادی کارکن کی آواز
’’تلاش کا کام انتہائی مشکل ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): چامپا سونم، افسر، ملٹری سب ایریا، شیگاسی
’’شدید متاثرہ علاقے سے تقریباً 3 کلومیٹر دور پہنچنے کے بعد ہمیں پیدل ہی آگے بڑھنا پڑا کیونکہ بھاری مشینری اور گاڑیوں کے لئے آگے جانا ممکن نہیں رہا تھا۔
ہم پیشہ ور امدادی ٹیموں کے لئے ضروری سامان اٹھائے ہوئے تھے۔ ہم نے لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھی۔‘‘
کیپشن:
متاثرہ مرکزی علاقے میں تلاش اور امدادی کارروائیوں کے دوران ہر مشکل کا سامنا کیا گیا
29 اگست
امدادی کارکنان کی آواز
’’کیا کوئی وہاں ہے؟‘‘
15 لاکھ 90 ہزار مربع میٹر علاقے میں 2300 سے زائد امدادی کارکن تلاش کی سرگرمیوں میں شریک ہوئے
مٹی کے تودے نے نیچے واقع دریائی وادی میں شدید تباہی مچا دی
مرکزی آفت زدہ علاقے میں کیچڑ کی تہہ ڈیڑھ میٹر سے زیادہ گہری ہے جو یہاں پھنسنے والے افراد کے لئے شدید خطرہ ہے۔
کیپشن:
شِنہوا کے نمائندے موقع پر موجود ہیں
اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی): پربو تسیرنگ، نمائندہ شِنہوا
’’میں گِیرونگ سرحدی بندرگاہ کے مرکزی امدادی مقام پر موجود ہوں۔
میں امدادی ٹیم کے ساتھ ہوں جو کیچڑ سے بھرے مرکزی متاثرہ علاقے میں لاپتہ افراد کی تلاش اور ملبہ ہٹانے کی ایک نئی کارروائی شروع کر رہی ہے۔‘‘
سڑکیں منقطع
بجلی کی فراہمی میں خلل
مواصلاتی نظام متاثر
شدید بارشوں کا سلسلہ جاری
دشوار گزار پہاڑی علاقہ
رکاوٹی جھیل
تاہم ثانوی نوعیت کی آفات کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔
27 اگست
اسٹینڈ اپ 2 (چینی): ہوانگ ژی چی، نمائندہ شِنہوا
’’میرے پیچھے موجود پہاڑ اب بھی غیر مستحکم ہے۔ امدادی کارکنوں اور ماہرین نے ہمیں جلد از جلد پیچھے ہٹنے کو کہا کیونکہ ثانوی نوعیت کی آفات کا خطرہ اب بھی بہت زیادہ تھا۔‘‘
کیپشن:
ٹیکنالوجی امدادی کارروائی میں معاون ثابت ہوئی
ڈرونز
مصنوعی سیارے
دور سے نگرانی کی ٹیکنالوجی
مصنوعی ذہانت پر مبنی نگرانی
30 اگست کو پریس کانفرنس
ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): ژاؤ پینگ، نائب چیئرمین، عوامی حکومت، شی زانگ خود مختار خطہ
’’ہم نے 23 ممالک سے تعلق رکھنے والے 261 لاپتہ غیر ملکی شہریوں کی نشاندہی کی۔ چینی حکام نے چین میں متعلقہ سفارت خانوں کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے۔‘‘
261 غیر ملکی شہریوں کا تعلق 23 ممالک سے ہے
متعلقہ سفارت خانوں کو مطلع کر دیا گیا
رابطے کے لئے انگریزی زبان کی ہیلپ لائنز قائم
ہیلپ لائنز 24 گھنٹے فعال ہیں
30 اگست
مٹی کے تودے سے متاثرہ گِیرونگ بندرگاہ کے اوپر موجود رکاوٹی جھیل کا پانی تقریباً مکمل طور پر خارج ہوگیا۔
یکم ستمبر
مواصلاتی نظام بحال
ایک بیس اسٹیشن کی مرمت ہو گئی
12 نئے ہنگامی بیس اسٹیشنز بھی قائم
2 ستمبر
گِیرونگ بندرگاہ تک سڑک کا راستہ تقریباً بحال کر دیا گیا
رضاکار ٹیمیں، امدادی سامان اور کچھ ضروری امدادی آلات سڑک کے راستےمتاثرہ مرکزی علاقے میں پہنچ گئے۔
2 ستمبر کو دوپہر 12 بجے تک 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی جبکہ 541 دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
تلاش کا کام جاری ہے۔
گِیرونگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


