ہومتازہ ترینمصری جوس ڈیڑھ ماہ کا بحری و زمینی سفر طے کرکے چین...

مصری جوس ڈیڑھ ماہ کا بحری و زمینی سفر طے کرکے چین کی ہورگوس بندرگاہ پہنچ گیا

مصر کی بندرگاہ اسکندریہ سے جوس کی ایک کھیپ تقریباً 45 روز کے بحری اور زمینی سفر کے بعد منگل کے روز چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں واقع ہورگوس پہنچ گئی۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): لیو شنگ وین، جنرل منیجر، ہورگوس یی فان امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ
’’مصر کی بندرگاہ اسکندریہ سے جوس بحری راستے کے ذریعے چین کی دالیان بندرگاہ تک پہنچایا جاتا ہے جہاں سے اسے زمینی راستے سے ہماری ہورگوس بندرگاہ تک لایا جاتا ہے۔ مجموعی طور پر اس پورے سفر میں تقریباً 45 روز لگتے ہیں۔ہم جوس کی جو برانڈ درآمد کرتے ہیں وہ مصر کی اسکندریہ ایگریکلچر کمپنی تیار کرتی ہے۔ ہر ماہ جوس کے چار کنٹینر ہمارے گودام میں پہنچتے ہیں۔ اس جوس کی مجموعی طور پر سات اقسام ہیں جو چینی صارفین میں بے حد مقبول ہیں۔ مصر افریقہ میں جوس برآمد کرنے والا ایک اہم ملک ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ سازگار قدرتی خام مال کی دستیابی ہے۔ دریائے نیل کے ڈیلٹا میں وافر دھوپ اور زرخیز زمین موجود ہے جو مقامی پھلوں میں مناسب مقدار میں مٹھاس پیدا کرنے اور مختلف اقسام کے پھلوں کی کاشت میں مدد دیتی ہے۔‘‘

ہورگوس، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں